ٹاؤن ٹو کے سٹاف میں سینی ٹائزرز ماسک اور دستانے تقسیم فیس ماسک کی پابندی لازمی قرار

June 05, 2020

پشاور (وقائع نگار) ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن ٹو قدیر نصیر اور ٹی او آر ذوالحجہ الیاس نے صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹاؤن ٹو سٹاف میں سینیٹائزر ، ماسک اور دستانے تقسیم کردئیے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن ٹو نے تمام سٹاف کو فیس ماسک کی پابندی لازمی قرار دیا اور کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے اور تمام سٹاف حکومت کی طرف سے دی گئی ہوئی ہدایات پر عمل کریں اور آپس میں فا صلوں کا خصوصی خیال رکھیں انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کی وبا ءنے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس سے بچاؤں کیلئے احتیاط ضروری ہے ۔ لہذا تما م سٹاف حکومت کی طرف سے دی گئی ہوئی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنا ئیں۔