سینیٹ: ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز میں ترمیم کا بل پیش

June 05, 2020

سینیٹ میں ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا۔

ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں ترمیم کے بل کے مطابق ممبران پارلیمنٹ کو 25 بزنس کلاس ائیر ٹکٹس کے برابر مالیت کے واؤچرز دیے جائیں گے۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ پہلے ممبران کو 25 بزنس کلاس اوپن ریٹرن ٹکٹ دیے جاتے تھے، 20-2019ء کے لیے غیر استعمال شدہ ٹکٹس اور واؤچرز 30 جون 2020ء تک قابلِ قبول ہوں گے۔

ترمیمی بل کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کا اسلام آباد سفر کے لیے ہر سال 25 بزنس کلاس اوپن ریٹرن ٹکٹ کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:

ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کرنے کی تحریک مسترد

ترمیمی بل میں مزید کہا گیا ہے کہ ارکان کا مطالبہ تھا کہ 25 ٹکٹس کے استعمال کا حق ان کے خاندان کے افراد کو بھی دیا جائے۔

ترمیمی بل کے مطابق 25 ایئر ٹکٹس کی جگہ برابر مالیت کے 2 واؤچرز ارکان کو دینے کی تجویز ہے، یہ واؤچرز ارکانِ پارلیمنٹ کے خاندان کے ارکان بھی استعمال کر سکیں گے۔