لاک ڈاؤن نرمی کا مقصد کاورباری اور غریب طبقے کی مدد ہے، اجمل وزیر

June 05, 2020


مشیراطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ ہم اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جتنے وسائل ہیں عوام کے لیے استعمال ہوں گے، لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد کاورباری سرگرمی اور غریب طبقے کی مدد ہے۔

اجمل وزیر نے اپنے ایک بیان میں وبائی بیماری کورونا وائرس سے متعلق کہا ہے کہ کورونا کے خلاف طبی عملہ فرنٹ لائن پر موجود ہے، محکمہ صحت ، ریلیف، پولیس تمام متعلقہ محکمے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں ۔

اجمل وزیر نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کا مقصد کورونا وبا سے عوام کا تحفظ ہے، کورونا وبا سے بچاؤ ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا اس کے خلاف ایکشن لیا اور مزید ایکشن بھی لیں گے، حکومت کو کاروبار اور کورونا سے عوام کو بچانے دونوں کام کرنے ہیں۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے تو آپ باہر سے کورونا گھر لے کر جارہے ۔