شہزاد وسیم کی بابر اعوان سے ملاقات

June 05, 2020

سینیٹ میں قائدِ ایوان شہزاد وسیم نے وزیرِاعظم عمران خان کے مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان پری بجٹ اجلاس اور سینیٹ میں موجود بلز پر بھی مشاروت کی گئی۔

اس موقع پر بابر اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام اور دیہاڑی دارطبقے کو ریلیف دینا وزیرِاعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیشن کے دوران آئینی اور زندگی کا تقاضہ پورا کرتے ہوئے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے: سینیٹ، ڈاکٹر شہزاد وسیم کو قائدِ ایوان مقرر کرنے کا فیصلہ

بابر اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارکان کی صحت کے ساتھ ساتھ آئینی معاملات بھی آگے بڑھائیں گے، بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے مؤثر کردار پر توجہ دی جائے گی۔

اس موقع پر قائدِ ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ بجٹ سیشن طویل ہوگا، ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، ایوان کا ماحول بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔