ہمیں اپنے وزیرِ اعظم پر فخر ہے، سدرہ عمران

June 05, 2020

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ سندھ اسمبلی سدرہ عمران کہتی ہیں کہ ہمیں اپنے وزیرِاعظم عمران خان پر فخر ہے۔

ایک بیان میں رکنِ تحریک انصاف سدرہ عمران نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کرپشن کی زنجیر کو توڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جامع حکمتِ عملی کے باعث کورونا کیسز کم ہوئے، محکمۂ صحت سندھ کی ہیلپ لائن پر کال مفت نہیں ہے۔

سدرہ عمران نے اپنے بیان یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ سندھ میں ٹیلی میڈیسن نظام کو شروع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے: خاتون MPA سدرہ عمران کا کورونا ٹیسٹ منفی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے بھی ان دنوں گورنر سندھ کے ساتھ مختلف شہروں کا دورہ کیا تھا۔

شک ہونے کے باعث سدرہ عمران نے بھی کراچی کے انڈس اسپتال سے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آگیا تھا۔