فرانس کے سرکاری مشیر کا کورونا پر کنٹرول کا اعلان

June 05, 2020

فرانسیسی سرکاری مشیر کا کہنا ہے ملک میں کورونا وائرس کی وباء پر کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

فرانسیسی سرکاری سائنٹیفک ایڈوائزری کونسل کےسربراہ جین فرانکوئس کا کہناہے کہ مخصوص علاقوں میں وائرس ابھی بھی پھیل رہا ہے تاہم رفتار سست ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مارچ کےاوائل میں لاک ڈاؤن سے پہلے روزانہ 80 ہزار کیسز رپورٹ ہوتے تھے، اب ایک دن میں کیسز کی تعداد 1 ہزار رہ گئی ہے۔

فرانس میں کوروناسے اب تک 29ہزاراموات اور ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار 493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 55 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔