جکارتہ میں محدود پیمانے پرلاک ڈاؤن میں نرمی

June 05, 2020

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کوروناوائرس کےسبب لاک ڈاؤن میں نرمی کےبعد آج محدود پیمانے پر مساجد، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ کھول دی گئی۔

انڈونیشیا کےدارالحکومت جکارتہ میں کوروناوائرس کےسبب لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مساجد کھل گئیں، مساجدمیں داخلے سے قبل جسمانی درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا،عوام کوماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنےکی ہدایات کی گئی ہیں۔

جکارتہ میں دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ بھی محدود پیمانے پر کھول دی گئی، دفاتر اور مساجد کو پچاس فیصد capacity استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انڈونیشیا میں کوروناسے1ہزار700سےزائداموات،28ہزار800سےزائدکیسزرپورٹ ہوچکےہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار 493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 55 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔