پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر ثناءاللّہ مستی خیل برہم

June 05, 2020

پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی ثناءاللّہ مستی خیل نے پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا گیا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ٹیسٹ ہو رہے ہیں لیکن یہاں پر ٹیم موجود نہیں۔

ثناءاللّہ مستی خیل نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس ہورہا ہے اور ان کے حالات یہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم اور متعلقہ وزیر سےاحتجاج کرتے ہوئے ایکشن کا مطالبہ کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی نے کہا کہ بتایا گیا جہاز آرہا ہے ڈاکٹرز ٹیم وہاں ٹیسٹ لینے کے لیے چلی گئی ہے۔

ثناءاللّہ مستی خیل نے کہا کہ پورے پاکستان کے ٹیسٹ کرنے کے لیے کیا یہ ایک ہی ٹیم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹیم کو یہاں شام تک بیٹھنا چاہیے تھا، ممبران قومی اسمبلی تو اب آئیں گے۔

پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے، اسپیکر اس بات کا ایکشن لیں۔

ثناءاللّہ مستی خیل نے مزید کہا کہ اس معاملے کو آج قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھاؤں گا۔