گورنر سندھ نے کورونا کے مریضوں کیلئے اپنا پلازما عطیہ کیا

June 05, 2020

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا کے مریضوں کیلئے اپنا پلازما عطیہ کیا، این آئی بی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے اس عمل کی نگرانی کی۔

کورونا سے صحتیابی کے بعد گورنر سندھ نے پلازما عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیاب افراد اپنا پلازما ضرور عطیہ کریں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی اس طریقہ علاج کیلئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر طاہر شمسی نے کا کہنا ہے کہ پلازما سے کورونا کے80 فیصد مریض وینٹیلیٹر پر جانے سے محفوظ رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند فرد کا پلازما 2 مریضوں کو لگایا جاسکتا ہے۔