سائٹ لمیٹڈ منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی 2 سے3 سال کیلئے کی جائے، زبیر موتی والا

June 06, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سرپرست زبیر موتی والا نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کم ازکم 2سے3سال کے لیے کی جائے ،ایم ڈی کا تبادلہ دنوں اور مہینوں میں نہیں بلکہ قانون کے مطابق مدت کے بعد ہی تبادلہ کیا جائے ۔یہ بات انہوں نے سائٹ لمیٹڈ کے نئے ایم ڈی پرویزاحمد بلوچ کے ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پراجلاس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پرایسوسی ایشن کے صدرسلیمان چائولہ، نائب صدرفرحان اشرفی، سابق صدر جاوید بلوانی، حارث شکور، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ کوآرڈینیشن سائٹ لمیٹڈ ذیشان علوی ودیگرموجودتھے۔