سونے کی فی تولہ قیمت میں100روپے کمی

June 06, 2020

کراچی ( اسٹافرپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے97ہزار 600 روپے ہوگئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالرکی کمی سے1706ڈالر پر آگئی اور مقامی مارکیٹ میںفی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 97ہزار600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت86روپے کی کمی سے83ہزا ر 676روپے ہو گئی۔