30 ارب کے پیکیج میں کے پی کے کو نظر انداز کرنے پر تشویش

June 06, 2020

پشاور(اے پی پی)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے وفاقی حکومت سے کورونا صورتحال کے پیش نظر چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروبار کے لئے منظور کردہ 30 ارب روپے کے پیکیج میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ایس ایم ای سیکٹر کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آج تک اس صوبہ کے تاجروں کو اس ریلیف پیکیج سے ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔