وٹفورڈ مسلم کمیونٹی کے قبرستان کیلئےا ضافی جگہ کی منظور ی

June 06, 2020

وٹفورڈ (لائق علی خان) وٹفورڈ بارو کونسل کے میئر پیٹر ٹیلر نے کونسل کے اجلاس میں وٹفورڈ مسلم کمیونٹی کےلئے جامع مسجد نارتھ وٹفورڈ کے ملحقہ قبرستان میں ایک سو اضافی قبروں کی اجازت دی ہے جبکہ کریسچنز کے تین سو قبروں کی اجازت دی گئی ہے۔ کونسل نے اس سلسلہ میں قبرستان کو مزید وسیع کرنے کی اجازت دی ہے تاکے مسلم کمیونٹی اورکریسچنز کمیونٹی کو مزید سہولتیں میسر ہوسکیں ۔ کونسل اجلاس میں مذید کہا گیا ہے کہ جگہ کی قلت کے باعث مسلم کمیونتی کےلئے وٹفورڈ کے قرب و جوار میں قبرستان کے قیام کے لیےکوششیں جاری ہیں ۔ اس کے علاوہ کونسل نے قبرستان میں شجر کاری اور قبرستان کے کار پارکنگ میں اضافہ اور دیگر معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لیے منظوری دی ہے۔ادھر وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی،چوہدری محمد افسر، شفقت اقبال تبسم ،کونسلر سردار محمد آصف، کونسلر عمران حمید ملک، حاجی محمد منیر، سردار شفیق احمد ، حاجی عبدالحلیم، بھٹی لال،چو ہدری محمد سعید ، چوھدری محمد محبوب ، سید مقصود حسین شاہ اوردیگرز نے پیٹر ٹیلر میئر آف وٹفورڈ کا شکریہ ادا کیا اورکہا ہے کہ ان کی ذاتی دلچسپی کے باعث نارتھ وٹفورڈ مسلم قبرستان میں مسلم کمیو نٹی کو قبروں کے مزیداضافی جگہ دے کر دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے ۔ ان ر ہنماؤ نے کہا کہ امید ہے کہ کونسل مسلمانوں کے لیے مزید قبرستان کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔