سعیدآبا پولیس ٹریننگ سینٹر کا عملہ بھی کورونا کا شکار ، 48ٹیسٹ مثبت

June 06, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سعیدآبا پولیس ٹریننگ سینٹر کا عملہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ۔200 سے زاہد افراد کا ٹیسٹ کیاگیا جس میں سے 48 متاثر ہوئے،واضح رہے کہ ان ٹرینیز کو 14جون سے فائنل امتحان کے لیے دوبارہ بلایا جانے والا ہے، جہاں ایک ساتھ دوڑ لگانے اور ایک ہی اسلحہ کو تمام ٹرینیز دوران امتحان استعمال کرنے سے اس بات کا اندیشہ ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں وائرس ان ٹرینیز میں پھیل سکتا ہے۔