چین اور بھارت کے وزرا خارجہ میں رابطہ ،اختلافات پر امن طریقے سے حل کر نے پر اتفاق

June 06, 2020

کراچی ( جنگ نیوز ) چین اور بھارت کے وزرا خارجہ کے درمیان جمعہ کو ربطہ ہوا ۔بات چیت میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ باہمی اختلافات کو پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعہ حل کرلیا جائے ۔طرفین میں اس باات پر بھی اتفاق ہوا کہ ایک دوسرے کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔حساسیت،تشویش اور عزائم کو تنازعات کی شکل اختیار نہ کیر نے دیا جائے۔