اسلام آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

June 06, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالے شیشوں اور سیاہ پیپر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ اس مقصد کیلئےاسپیشل اسکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں ۔رواں سال اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالے شیشے والی 6,872 گاڑیوں کے چالان کیے جبکہ متعدد گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا ۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ جس زون کی حدود میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زون کے انچارج اور عملے کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی، موجودہ ملکی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔