کورونا کیس بڑھ رہے ہیں ، خوراک بہتر بنائی جائے، کمشنر

June 06, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) بد قسمتی سے کوروناوا ئرس کیس دن بدن بڑ ھتے جا رہے ہیں ۔اس صور تحال میں سب سے اہم کام لوگوں میں آگاہی پھیلا نا ہے کہ کس طرح وہ اپنی ڈا ئیٹ کو بہتر کر کے بہتر ین قوت مدا فعت پیدا کر تے ہوئے اس وا ئرس کو شکست دے سکتے ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق اپنی روزمرہ کی روٹین میں لونگ ، ادرک، لیموں، دال چینی، ملٹھی، دہی ، لہسن، ہلدی، دودھ، ز یتون کے پتے، ز نک، وٹامن اے، و ٹا من ڈی، چکی کا آٹا ، آٹھ گھنٹے کی نیند اور ورزش کو شامل کیا جائے۔اسکے علاوہ میدہ، چاول ، چینی، نو ڈلز، تما م سا سزاور پرو سز میٹ کا استعمال ترک کیا جائے اور فنائل و مچھر کے کوا ئل اور لیکوڈ کا بھی گھرپر استعمال بند کیاجائے۔ ان خیا لات کا اظہارکمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود نے کمشنر آفس میں کورونا وا ئرس سے متعلق جا ئزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس مو قع پر کمشنر کوچاروں اضلاع میں موجود مریضوں کی تعداد اور ان کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیا کہ اس وقت راولپنڈ ی ڈو یژن میں کل 3265کنفرم مر یض ہیں ۔ راولپنڈی ضلع میں کور و نا وا ئرس کے2731کنفرم مر یض موجود ہیں جن میں سے257 مریض دوسرے اضلاع کے ہیں۔ ضلع اٹک میں197، ضلع چکوال میں54 اور ضلع جہلم میں283 کنفرم مریض ر پورٹ ہو ئے ہیں۔ڈو یژ ن بھر میں اب تک اس وائرس کی وجہ سے123اموات ر پو رٹ ہو ئی ہیں جن میں سے107کا تعلق راولپنڈی ،7اٹک سے ،4جہلم جبکہ 5 کا تعلق چکوا ل سے تھا۔ علاج معا لجے کے بعد صحتیاب ہو نے وا لوں کی تعداد1639ہے جن میں سے1351 راولپنڈی،195جہلم ، 27چکوال جبکہ66 اٹک کے ر ہا ئشی ہیں۔کمشنرراولپنڈی نے کہا کہ جس قد ر تیزی رو زانہ کے کیسز میں د یکھنے میں آ رہی ہے اس صورتحال میں سب سے اہم یہی کام ہے کہ ان تما م تر احتیا طی تدا بیرکا اپنا کر اس وا ئرس کے خلاف قوت مدا فعت پیدا کر تے ہوئے خود بھی اس سے محفوظ ر ہیں اور دوسروں کو بھی اس کی تر غیب دیں۔