مذہبی منافرت کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

June 06, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے مذہبی منافرت کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت فریقین کے وکلا کی بحث مکمل ہونے پر مسترد کر دی، سی ٹی ڈی پولیس نے فیس بک پر شرانگزیزی کرنے کے الزام میں سید علی حسن کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے اسی تھانہ میں درج مذہبی منافرت کیس کے گرفتار ملزم توصیف اشتیاق کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 جون تک ملتوی کر دی۔