مذہبی جماعتوں کاحضرت عمربن عبدالعزیز کی قبر کی بیحرمتی پریوم مذمت

June 06, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی،نیوز رپورٹر)ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ ، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے حضرت عمر بن عبد العزیزؒ کی قبر اور جسم پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے موثر احتجاج کرنے اور اسلامی تعاون تنظیم سے فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے یوم مذمت منایا اور قرادادیں منظور کرائیں ۔مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا خالد محمود، مولانا محبوب الحسن طاہراور قاری محمداقبال نے خطبات جمعہ میں کہا کہ اللہ کے ولی کے مزار کی بے حرمتی سخت گناہ او ر اللہ کے عذاب کو دعوت دینا ہے۔ جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے جے یو آئی کے مرکزی راہنماء مولانا محمد امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اس واقعہ پر باقاعدہ احتجاج کرے اور اسلامی سربراہی کانفرنس کے ذریعے ایسے واقعات کے سدباب کے لیئے اسلامی دنیا میں قانون سازی کرے مولانا نعیم الدین ،مولانا محب النبی ،مفتی عبد الحفیظ ،مفتی عزیز الرحمن ،حافظ ریاض احمد درانی،مولانا مفتی عقیل ،مولانا عبد الودود شاہد ،حافظ غضنفر عزیز ،مفتی سیف اللہ ،مفتی بشیر یوسف زائی اور دیگر نے جمعہ کے اجتماعات میں حضرت عمر بن عبد العزیز کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ وفاق المدارس نے یوم عمر بن عبدالعزیز منایا گیا،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکند ر،مولانا امداد اللہ ،مولاناڈاکٹر عادل خان ،مولانا مفتی محمد نعیم,مولانا طلحہ رحمانی,اکوڑ مولانا انوار الحق, سمیت ملک بھر کی دیگر مساجد کے ائمہ و خطباء نے جمعہ اجتماعات سے خطاب کے دوران سیدنا عمر بن عبدالعزیز کے کردار و خدمات پر روشنی ڈالی ۔ اوران کی قبر کی بیحرمتی کی مذمت کی ۔ اسلامی جمہوری اتحاد نے ملک بھر میں یوم مذمت منایا 'وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی سے شامی سفیرکو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا. علامہ زبیر احمد ظہیر سمیت دیگر اراکین نے اپنے خطابات میں کہا کہ امت مسلمہ اگر موجودہ حالات میں شامی حکومت کے ان شرمناک اقدام کا سخت نوٹس نہ لیا تو تاریخ کسی کو معاف نہیں کریگی ،پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، وائس چیئرمین مولانا عبد الکریم ندیم ،علامہ عبد الحق مجاہد، قاضی مطیع اللہ سعیدی ،مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسعد زکریا، مولانا حق نواز خالد،مولانا محمد ادریس قاسمی، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی اوردیگرنے اجتماعات سے خطاب کیا۔ علماءو مشائخ نے کہا کہ انتہا پسند اور دہشت گرد گروہ اسلام کے نام پر مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ آور ہیں۔ حضرت عمر بن عبد العزیزؒ اور ان کی اہلیہ کی قبر اور اجساد کی توہین سے واضح ہے ان گروہوں کا اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب سید عبد الخبیر آزاد نے جمعہ کے ا جتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام قبروں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا۔تحریک لبیک یا رسول اللہ نے یوم تحفظ مزارات منایا گیا۔خطبا نے حضرت عمر بن عبد العزیز کی شخصیت اور کردار کو خراج تحسین پیش کرکے مزارات اکابرین کے تحفظ کی اہمیت کو بیان کیا ۔