بجلی کمپنیوں کے جنرل مینجرز کی تنخواہوں میں 22ہزار ماہانہ اضافہ

June 06, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپکو نے بجلی کمپنیوں میں کام کرنے والے جنرل منیجرز کی تنخواہوں میں 22ہزار روپے ماہانہ اضافے کی منظوری دی ہے، پیپکو کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کمپنیوں میں سکیل 20 کےجن افسران کوچیف انجنیئرز سے جنرل منیجر ترقی دی گئی انھیں آئندہ سکیل 21کے افسران کے برابر تنخواہیں، الائونس اور مراعات دی جائیں گی۔ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسوریس پیپکو صغیر احمد نے بتایا کہبجلی کمپنیوں میں20افسر جنرل منیجر کے عہدوں پر کام کر رہے ہیں جن کی مالی مراعات میں اضافہ ہو گا، یہ تمام افسران پہلے چیف انجنیئر کے عہدوں پر سکیل 20میں کام کر رہے تھے لیکن جنرل منیجر کے عہدوں پر ترقی ملنے کے بعد ان کی مالی مراعات میں کوئی اضافہ نہ کیا گیا، نوٹیفکیشن کے بعد ان تمام افسران کے سکیل میں تبدیلی نہیں ہو گی تاہم انھیں سکیل 21کے برابر تنخواہیں، الائونس اور مالی مراعات ملیں گی۔