اے ای اوز اور ایس ایس ایز کی مستقلی کیلئے پی پی ایس سی ٹیسٹ کی شرط ختم

June 06, 2020

لاہور(خبر نگار) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اے ای اوز اورایس ایس ایز کی مستقلی کیلئے پی پی ایس ای کے ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔مذکورہ اساتذہ کو پی پی ایس ای صرف انٹرویو کی بنیاد پر مستقل کرے گی۔11ہزار ایس ایس ای اور اے ای اوز کو 2014 اور 2015 میں بھرتی کیا گیا تھا۔مذکورہ اساتذہ کو پی پی ایس سی کیجانب سے انٹرویو کیلئے کال لیٹر بھیجا جائے گا۔صرف انہی اساتذہ کو انٹرویو کال کیجائے گی جنھوں نے ڈی پی آئی سکینڈری کو مستقلی کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھی۔