جعلی ڈومیسائل پر ملازمت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے‘ ن لیگ

June 06, 2020

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ، سعد اللہ ترین، وارث اچکزئی،نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی،غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے ڈومسائل پر ملازمتیں حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں صوبے اور وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر ملازمتیں حاصل کی گئی ہیں اور اب بھی حاصل کی جارہی ہے نیب اور ایف آئی اے اس جانب توجہ دیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں صرف 13اضلاع میںکلاس فور کے آرڈر تقسیم ہوسکے جبکہ بقا یا تمام ضلعوں کے کلاس فور کے آرڈر اب تک جاری نہیں ہوئے لہٰذا وزیر تعلیم اس جانب خصوصی توجہ دیں تاکہ امیدواروں میں پائی جانے والے مایوسی دور ہوسکے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ،چیئر مین بی ڈی اے ،ارکان اسمبلی حاجی محمد خان،واحد صدیقی اور رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین سے مطالبہ کیا کہ سپیرہ راغہ روڈ جو تحصیل نا نا صاحب کے علاوہ غر شیان کیلئے عذاب سے کم نہیں سرغنڈ سے لورالائی تک ایک مصیبت بن گیاوفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت پی ایس ڈی پی 2019-20کا حصہ جاری ا ور 2021کی پی ایس ڈی پی میں اسے شامل کرے تاکہ عوام میں پائی جانے والے بے چینی دور ہو۔