پہنور سنہڑی پولیس کی جانب سے وکیل کے خلاف مقدمے کا اندراج قابل مذمت ہے، وکلاء

June 06, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار باڈیز نے پولس تھانہ پہنور سنہڑی ضلع صحبت پور میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سبی کے جوائنٹ سیکریٹری بلاول کھوسہ کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولس تھانہ ایس ایچ او پہنور سنہڑی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سینئر وکیل کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ان ناجائز اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج کے خلاف بلوچستان بھر میں وکلاء کو شدید رنج وغم پا یا جاتا ہے بیان میں کہا کہ ایس ایچ او پولیس تھانہ پہنور سنہڑی کے اس رویے کے خلاف آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد کو متعتدد بارشکایت کی گئی لیکن تاحال ایس ایچ او پہنور سنہڑی کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی بیان میں کہا کہ آئی جی پولیس بلوچستان اس جھوٹے اور بے بنیاد سیاسی بنیادوں پر درج ایف آئی آرز کی کسی غیر جانبدار پولیس آفیسر سے تفتیش کرایا جائے اور پولیس تھانہ پہنور سنہڑی کے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔