سردار یار محمد رند کوئٹہ پہنچ گئے

June 06, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم و بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند گزشتہ روز کوئٹہ پہنچ گئے ، کوئٹہ پہنچنے کے بعد وہ تحریک انصاف کے رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے اور پی ایس ڈی پی اور بجٹ2020-2021 کے حوالے سے پارٹی کے منتخب نمائندوں سے مشاورت کریں گے ۔