پنجاب بار کونسل کی طرف سے لائسنس کے حصول کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری

June 06, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب بار کونسل کی طرف سے لائسنس کے حصول کیلیے نئی گائیڈ لائنز جاری۔جن امیدوار نے دسمبر 2019 میں لاء گیٹ ٹیسٹ 35فیصد مارکس کے ساتھ پاس کیا ہو اور وہ انرولمنٹ کے انتظار میں ہوں وہ اپنے آپ کو پنجاب بار کونسل میں بطور وکیل انرول کروا سکتے ہیں۔ تاہم جو امیدوار پہلی مرتبہ لاء گیٹ دینے کے انتظار میں ہیں تاہم ہائیر ایجوکیشن کمیشن کووڈ19 کی وجہ سے ٹیسٹ کا انعقاد نہیں کر پا رہی تو ایسے امیدوار بغیر لاء گیٹ کے اپنا لائسنس عبوری طور پرحاصل کر سکتے ہیں۔