ڈاکو کے ہاتھوں تاجر کے قتل کیخلاف معصوم شاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

June 06, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)معصوم شاہ روڈ پر دوران ڈکیتی تاجر کے قتل کے خلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او نیو ملتان کو معطل کیا جائے،تاجروں نے اعلان کیا کہ وہ ایس ایچ او کے خلاف اینٹی کرپشن جائیں گے۔گزشتہ روز نامعلوم ڈاکو کے ہاتھوں میڈیکل اسٹور کے رمضان صدیقی قتل ہو گئے تھے،انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر چوہدری محمد الیاس،جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ نے کہا کہ آئے روز چوریاں اور ڈکیتیاں ہو رہی ہیں تاجر عذاب میں ہیں۔