امریکی محکمہ دفاع نے ٹرمپ کا ایک اور حکم مسترد کر دیا

June 06, 2020

امریکی محکمہ دفاع نے ٹرمپ کا ایک اور حکم مسترد کر دیا، ٹرمپ نے واشنگٹن میں تعینات نیشنل گارڈز کو مسلح کرنے کا حکم دیا لیکن وزیر دفاع نے انہیں غیر مسلح کر دیا۔

وزیر دفاع مارک ایسپر نے فیصلہ وائٹ ہاؤس سے مشاورت کے بغیر کیا۔

قبل ازیں ٹرمپ نے واشنگٹن میں فوج تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی تھی مگر فوج کو واشنگٹن میں تعیناتی سے پہلے ہی واپس بھیجا جا چکا ہے۔