کویت، فرنٹ لائن ورکرز کیلئے مفت فضائی ٹکٹس

June 06, 2020

کویت کی فضائی کمپنی جزیرہ ایئر ویز کورونا وائرس کے خلاف صف اول پر لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو 50 ہزار مفت فضائی ٹکٹس دے گی۔

کویت کی فضائی کمپنی جزیرہ ایئر ویز کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوشش کرنے والوں کو تحفے کے طور پر کویت بھر میں 50 ہزار مفت ایئر ٹکٹس دے گی۔

یہ ٹکٹس 2021 کے آخر تک قابل استعمال رہیں گے اور فضائی کمپنی کی جہاں جہاں پروازیں جاتی ہیں ان میں سے کسی بھی مقام تک کا فضائی سفر کیا جا سکے تھا۔

ٹکٹس کی فراہمی کے لیے لوگوں کو نامزد کیا جائے گا اور حکومت ان کی منظوری دے گی۔