دنیا میں 6871728 کورونا کیسز، 398663 اموات

June 06, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 لاکھ 471 ہزار 728 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 98 ہزار 663 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 31 لاکھ 7 ہزار 142 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 642 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 33 لاکھ 65 ہزار 923 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 394 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 65 ہزار 912 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 15 ہزار 789 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 121 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 38 ہزار 729 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 46 ہزار 6 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 35 ہزار 47 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5 ہزار 725 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 689 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 58 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 134 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 261 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 311 ہوچکی ہے۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے، بھارت میں کورونا وائرس سے 6 ہزار 650 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 566 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 774 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 531 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 763 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 85 ہزار 414 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے:

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 209 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 425 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 648 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 340 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 111 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 55 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 642 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 95 ہزار 748 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے، چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 30 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 95 ہزار 458 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 954 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 62 ہزار 445 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 33 ہزار 59 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔