کینیڈا ، نسل پرستی کیخلاف ریلی میں جسٹن ٹروڈو کی اچانک انٹری

June 06, 2020


کینیڈا میں نسل پرستی کیخلاف ریلی نکالی گئی جس میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اچانک انٹری دیدی، 3 موقعوں پر گھٹنے ٹیک کر شرکاء کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

نسل پرستی کیخلاف نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ریلی میں سیاہ ماسک اور سفید شرٹ پہنے ہوئے تھے۔

جسٹن ٹروڈونے ریلی سے خطاب نہیں کیا، تاہم مظاہرے کے بعد شرکاء جب امریکی سفارتخانے کی جانب بڑھے لگے تو وزیراعظم ٹروڈو واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ امریکا میں پولیس اہلکاروںکے ہاتھوں قتل سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی یاد میں ٹورنٹو سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

یہ مظاہرے ایسے موقع پر کیے گئے جب مشرقی کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔