امریکا: کورونا سے 1 لاکھ 11 ہزار افراد ہلاک

June 06, 2020

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 390 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 65 ہزار 708 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 15 ہزار 672 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 121 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 38 ہزار 646 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

امریکی ریاست نیو یارک اس موذی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں 30 ہزار 372 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کل کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 699 ہو چکی ہے۔

ریاست نیو جرسی میں کورونا وائرس سے 12 ہزار 82 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ یہاں 1 لاکھ 65 ہزار 162 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کیلی فورنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 4 ہزار 558 اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے۔

ریاست الینوئیس میں کورونا سے 5 ہزار 795 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار 915 کورونا مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: دنیا میں 6844842 کورونا کیسز، 398147 اموات

ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز کی حامل امریکی ریاست میسا چوئسٹس اس فہرست میں 1 لاکھ 2 ہزار 557 کورونا مریضوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 7 ہزار 235 افراد کی جانیں لے چکا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 لاکھ 44 ہزار 842 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 98 ہزار 147 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 97 ہزار 690 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 617 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 33 لاکھ 49 ہزار 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔