ماہرہ خان کا امجد صابری کو خراج عقیدت

June 06, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے معروف قوال شہید امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہید امجد صابری کے بچپن کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امجد صابری ہمارے بیچ سے بہت جلد چلے گئے ۔


انہوں نے لکھا کہ یہ ویڈیو بیک وقت خوشی اور غمی دونوں کے احساسات پیدا کردیتی ہے۔

ماہرہ نے لکھا کہ ویڈیو میں نوعمر امجد صابری علامہ اقبال کی نظم ’لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھ رہے ہیں، جو مکمل دعا ہے۔

ماہرہ کی پوسٹ پر ساتھی اداکار شہریار منور کا کہنا تھا کہ انہیں آج بھی یاد ہے کہ پرائمری اسکول کی اسمبلی میں وہ یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تو وہ اس دعا کے معنوں سے ناآشنا تھے لیکن اب انہیں معنوں کی سمجھ آچکی ہے ، بلاشبہ یہ ایک خوبصورت دعا ہے۔