بلوچستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا تو دنیا ہم سے امداد لے گی، شاہد آفریدی

June 06, 2020


قومی کرکٹٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جس دن بلوچستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا دنیا پاکستان سے امداد لے گی۔

چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ جس دن ہم آپس میں ایک ہوئے تو دشمن کو شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو کیوں نظر انداز کیا گیا ہے، یہاں ٹیلنٹ بہت ہے، مگر سہولیات کا فقدان ہے، اب ہمیںپرانی باتوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے ایک بچے کے پاؤں سے کانٹے نکال کر اسے جوتا پہنایا جس سے بہت خوشی ملی،تاہم میری کوششوں کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔

اس موقع پر وہاںموجود رہنماء چیمبر آف کامرس بدر الدین نے کہا کہ شاہد آفریدی مشکل وقت میں آج بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔