اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان، 300 پوائنٹس کا اضافہ

June 09, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں 399پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے سرمایہ کاری مالیت بھی 60 ارب 74 کروڑ 66 لاکھ روپے بڑھ گئی۔ 65.35فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ کاروباری حجم بھی149.52فیصد زائد رہا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ،جو کہ دن بھر جاری رہا، اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس399.15پوائنٹس کے اضافے سے34749.57پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 169.77پوائنٹس کے اضافے سے15170.66پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس237.93پوائنٹس کے اضافے سے 24851.95پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر355کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جس میں سے 232کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ106میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم65کھرب32ارب43کروڑ7لاکھ روپے سے بڑھ کر65کھرب93 ارب 17 کروڑ73لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 22کروڑ24لاکھ 16ہزار شیئرز رہا جوجمعہ کے مقابلے میں13کروڑ32لاکھ 81ہزار شیئرززائد ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 7090روپے اورمری پٹرولیم26.58کے حصص کی قیمت1270.17روپے ہو گئی جبکہ کولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت 49روپے کی کمی سے2200روپے اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 26.01روپے کی کمی سے520.01روپے پر آ گئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک،پاک ریفائنری،ہیسکول پٹرول، میپل لیف،ہم نیٹ ورک ،پایونیئر سیمنٹ ،لوٹی کیمکل ،آزگارڈ نائن ،یونٹی فوڈزاورکوٹ ادو پاورکے حصص سرفہرست رہے ۔