نقصان میں جانے والے اداروں کی نجکاری تیز کی جائے، خرم اعجاز

June 09, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر ایف پی سی سی آئی خرم اعجاز نے حکومت کیلئے مہنگائی اور غربت پر قابو پانا چیلنج ہے،نقصان میں جانے والےاداروں کی نجکاری تیز کی جائے، حکومت اپنے وعدے کے مطابق ایس آر او1125کو بحال کرے،انہوں نےحکومت کوتجویز دی ہے کہ امپورٹ سبسیٹیوشن بورڈبنایا جائے اور اس میں سمیڈا،بورڈ آف انویسٹمنٹ، ایف پی سی سی آئی اوردیگرتمام شعبوں کو نمائندگی دی جائے،پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل کے علاوہ بھی دوسرے سیکٹرز کو مدنظر رکھے اورخصوصاً ویلیوایڈڈ آئٹمزکی ایکسپورٹ بڑھائی جائے کیونکہ یہ سیکٹرپاکستان کوڈالر کما کر دے سکتا ہے۔