چین کو منجمد مچھلی کی برآمدات ،7ماہ کے دوران 83.7 فیصد اضافہ

June 09, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران چین کو منجمد مچھلی کی برآمدات میں 83.7 فیصد نمایاں اضافہ ہوا۔ جاری مالی سال میں چین کو 73.9 ملین ڈالر کی منجمد مچھلی برآمد کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 40.25 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ پاکستان سے منجمد غذائیں درآمد کرنے والے چینی درآمد کنندہ ژوزیلوی نے کہا کہ ہے کہ ہم پاکستان سے منجمد خوراک کے 150کنٹینر سالانہ درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں چین نے چین سے 40.25ملین ڈالر کی منجمد مچھلی درآمد کی تھی جبکہ جولائی تا جنوری 2019-20ءکے دوران درآمدات کا حجم 73.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے اور گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان سے کی جانے والی درآمدات میں 25.65ملین ڈالر یعنی 83.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔