پنجاب میں 9 اقسام کے چارہ جات کی فصلوں پر تحقیق جاری

June 09, 2020

راولپنڈی (اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب کے تحقیقاتی شعبہ نے 3 سے زیادہ کٹائیاں دینے والی جوار کو جلد منظوری کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب میں اس وقت 9 اقسام کے چارہ جات کی فصلوں پر تحقیق جاری ہے جبکہ 20 سے زیادہ چارہ کی اقسام تحقیق کے آخری مراحل میں ہیں جو کہ آئندہ چند برسوں میں منظوری کے بعد پنجاب کے کسانوں کو دی جاسکیں گی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سرکاری شعبہ میں پہلی بار 3 سے زیادہ کٹائیاں دینے والی جوار کی قسم (اے۔کے 113) جلد ہی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ جانوروں کیلئے غذائیت سے بھر پور لوسرن کی اقسام بھی تحقیقی مراحل میں ہیں۔