ماسکو کا چڑیا گھر عوام کیلئے کھول دیا گیا

June 17, 2020

روس میں حکومت نے تین ماہ بعد کورونا سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے اس اعلان کے بعد کاروبار کھل گیا جبکہ مختلف تفریح مقامات بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حفاظتی اقدامات کے ساتھ ماسکوکا چڑیا گھر بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا جس پر نہ صرف بچے بلکہ بڑی بھی بیحد خوش ہیں۔