صدقہ وخیرات کے مصارف

June 19, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: صدقہ اور خیرات کیسے اور کن لوگوں کوادا کیا جاسکتا ہے۔ نیز غیر مسلم ریاست یا غیرمسلم علاقے میں رہ کر یہ کیسے ادا کیا جاسکتا ہے؟(آصف رسول)

جواب:۔ نفلی صدقہ تو کسی مال دار کو بھی دے سکتے ہیں ،اگرچہ نادار کو دینا افضل ہے۔زکوٰۃ صرف غریب مسلمان کو دی جاسکتی ہے۔صدقاتِ واجبہ جیسے صدقۃ الفطر اور کفارہ وغیرہ بھی صرف غریب مسلمان کو دینا چاہیے۔کسی جگہ اگر مصرف دستیاب نہ ہو تو قریب تر جگہ کے مستحقین پر خرچ کردینا چاہیے۔