عظمیٰ بخاری کے والدین کورونا کا شکار ،شہباز شریف کا اظہار ہمدردی

June 20, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کے والدین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ،سیدزاہد بخاری اور شاہدہ مظفر کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،دریں اثناپاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے عظمیٰ بخاری کے والدین کے کورونا پازیٹو ہونے پر اظہار ہمدردی کر تے ہوئے صحت یابی کی دعا کی۔