مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

June 21, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید اور 12 سے زائد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی قابض فوج نے سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کرتے ہوئے محاصرے کی آڑ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جبکہ موبائل، انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی قابض فوج نے بڈگام اور سوپور سے 12 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔