گلوبل وارمنگ کے باعث الاسکامیں برفانی تودہ ٹوٹ گیا

June 21, 2020

گلوبل وارمنگ کے باعث الاسکامیں برفانی تودہ ٹوٹ گیا

الاسکا میں فوٹوگرافر نے ایک انوکھا نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جب گلوبل وارمنگ کے باعث دیوہیکل برفانی تودہ ٹوٹ کرسمندر میں بہہ گیا۔

خطروں کے کھلاڑی الاسکا کے گلیشئر کے قریب فوٹوگرافی کر رہے تھے کہ اچانک برف کی دبیز تہہ میں سرسراہٹ ہوئی اوربرفانی تودہ دیکھتے ہی دیکھتے زور دار دھماکے سے ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر سمندر میں گرا ۔

برفانی تو دہ گرنے سے سمندر میں ایک لہر پیدا ہوئی جبکہ دوسری جانب منچلے خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان سے بالکل محفوظ رہے۔

دنیا میں گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تغیر کے باعث جہاں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، وہیں برفانی تودوں کی ٹوٹ پھوٹ بھی بڑھ گئی ہے۔