اسلام آباد میں کورونا ٹیسٹ کے ریٹس مقرر، عدم عملدرآمد پر کارروائی ہوگی

June 25, 2020

اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں کورونا ٹیسٹ کے ریٹس کا تعین کر دیا۔ چائینیز کٹ کے ساتھ ٹیسٹ کی فیس پانچ ہزار پانچ سو روپے اور روش یا ایبٹ کٹ کے ساتھ فیس چھ ہزار پانچ سو روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا ٹیسٹ ریٹس پر تمام نجی اسپتالوں، لیبارٹریز اور کلیکشن سینٹرز کو خط لکھا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں کورونا کے تمام ٹیسٹوں کے اسٹینڈرڈ ریٹس مقرر کیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق کورونا کے چائینیز کٹ کےساتھ ٹیسٹ کی فیس 5500 اور روش یا ایبٹ کٹ کے ساتھ 6500 مقرر کی گئی ہے۔

احکامات پر عمل درآمد کے لیےنجی اسپتالوں، لیبارٹیرز کلیکشن سینٹرز کا معائنہ کیا جائے گا، عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔