شرح سود ایک فیصد کمی کے بعد 7 فیصد پر آگئی، اسٹیٹ بینک

June 25, 2020

شرح سود ایک فیصد کمی کے بعد 7 فیصد پر آگئی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کردی، جس کے بعد پالیسی ریٹ ایک فیصد کمی کے بعد 7 فیصد پر آگیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد تین ماہ کے دوران شرح سود میں پانچویں بار کمی کی گئی ہے۔

16 اپریل کو اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے ملکی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے باعث شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ ہی شرح سود 9 فیصد ہو گئی تھی۔

مئی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کی، جس کے ساتھ ہی شرح سود آٹھ فیصد ہو گئی تھی۔

مارچ سے اب تک شرح سود میں 6 اعشاریہ 25 فیصد کی کمی کی جاچکی ہے۔