معتکف کا مسجد کی بجلی استعمال کرنا

June 26, 2020

سوال :۔میں نے اس رمضان میں اعتکاف کیا تھا ، اللہ پاک کا شکر ہے کہ اس نے توفیق دی ،مجھے بعض اوقات یہ خیال آتا ہے کہ میں اور دیگر اعتکاف کرنےوالوں نے دن رات مسجد کے پنکھےاستعمال کیے تو کیا بجلی کابل شرعاً ہم پر واجب ہے؟

جواب :۔ دورانِ عبادت مسجد کی بجلی استعمال کرنے کی شرعاً اجازت ہے۔ اعتکاف کرنے والے کا تمام وقت عبادت میں شمار ہوتا ہے اور عبادت کے دوران بجلی استعمال کرنے کی اجازت ہے۔اس لیے بجلی کا بل اعتکاف کرنے والے حضرات پر واجب نہیں ہے۔