اگر دعائے قنوت یا د نہ ہو تو کیا کرے؟

June 26, 2020

سوال :۔ دعائےقنوت یاد نہ ہونے کی صورت میں نماز وتر میں کیا پڑھا جا سکتا ہے؟

جواب :۔وتر میں ’’اللّٰهمّ إنّا نستعينك‘‘ آخرتک پڑھنا مسنون ہے ،لیکن اگر کسی کو دعائے قنوت یا نہ ہو تو جب تک یاد نہ ہوجائے، اس وقت تک’’ربنا آتِنَا فِیْ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِیْ الآخِرَةِ حَسَنَةً وَ قِنَا عَذَابَ النَّار‘‘پڑھے۔ اگر یہ بھی یاد نہ ہو تو تین بار (اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَنَا) پڑھ سکتا ہے۔