بہو کو کفّارۂ صوم کی رقم دینا

June 26, 2020

سوال :۔کیا بہو کو کفّارہ صوم کی رقم دی جاسکتی ہے؟

جواب :۔ اگر بہوز کوٰۃ کی مستحق ہے ،یعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یاساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابر رقم یا ضرورت سے زائد سامان نہیں ہے اور وہ سید، ہاشمی اور عباسی بھی نہیں ہے تو اسے روزے کے کفارے کی رقم ادا کرنا جائز ہے۔