بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس، تعداد 14 ہوگئی

June 26, 2020

بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس تحصیل دالبندین سے سامنے آ یا ہے جہاں 9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اس بچے کے نمونے 10جون کو لئے گئے تھے، اس بچے کو انسداد پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے کیونکہ اس کے والدین انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری تھے۔