احسن اقبال جج محمد بشیر کے روبرو پیش

June 26, 2020


اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نارووال اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں اختیارات کے غلط استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ انویسٹی گیشن جاری ہے، ریفرنس دائر کرنے کی مہلت دی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینئر سٹیزن موجودہ حالات میں عدالت میں آنے سے انکاری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

احتساب عدالت، احسن اقبال جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

احسن اقبال نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کورونا وائرس ہو چکا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے صحت یاب کیا، مجھے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جب میرا نام نہیں تو مجھے کیس سے فارغ کیا جائے، لوگوں کو گرفتاری کے نام پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔