کورونا میں مبتلا 10 کھلاڑیوں کے آج دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے

June 26, 2020


دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے 10 کھلاڑیوں کی آج دوبارہ ٹیسٹنگ ہوگی۔

قومی اسکوڈ میںشامل کرکٹرز محمد حفیظ، حارث رؤف، حیدر علی ، شاداب خان ، محمد رضوان، فخر زمان، وہاب ریاض، محمد حسنین، کاشف بھٹی اور عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے ۔

اس کے علاوہ پانچ ریزرو اورمنفی ٹیسٹ آنے والے کرکٹرز اور مینجمنٹ اراکین کی بھی ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا، پازیٹو آنے والوں کا ایک ٹیسٹ منفی آنے پر بھی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اس حوالے سے طبی ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹٹیم کے پہلے کورونا ٹیسٹ میں 10 کرکٹرز کے علاوہ مساجر ملنگ علی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔